Cantonment board elections,

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات،تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں 12 ستمبر سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہورہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے چند روز پہلے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، الیکشن کمیشن نے اجلاس میں تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کردی۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی الرٹ کر دی گئی

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ کینٹ بورڈ انتخابات کےلئے فوج لگانے کی ضرورت نہیں، کینٹ بورڈ الیکشنز کی سیکورٹی کےلئے بہترین انتظامات کئے جاچکے ہیں، کینٹ بورڈز الیکشنز کی سیکیورٹی کےلئے رینجرز،ایف سی،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، پولیس رینجرز،ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فیصلہ سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے پولیس ایف سی رینجرز حکام کو الیکشنز میں بھاری نفری لگانے کی ہدایت کردی ہے۔