Quetta blast: 3 killed, several injured

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ : 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک (کوئٹہ ) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونےوالےدھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق دھماکے میں زخمی ہونےوالوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاجارہا ہےجبکہ پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےاہلکار جائےوقوعہ پرپہنچ گئےہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

یہ بھی پڑھیں :مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ،11 مبینہ دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی جی کوئٹہ نےدھماکےکی تصدیق کرتےہوئےبتایا ہےکہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

ذرائع کے مطابق شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا خودکش تھا تاہم کسی بھی تنظیم کی جانب سے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔