Katrina Kaif is also a fan of Ertugrul Ghazi

کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی مداح نکلیں

ویب ڈیسک (استنبول )بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نےترکی کےمعروف اور شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کےحوالے سےاپنی پسندیدگی کااظہار کیاہے۔

کترینہ کیف ان دنوں سلمان خان کے ہمراہ فلم ٹائیگر 3کی شوٹنگ کےلیے ترکی میں موجود ہیں جہاں بالی وڈ کی مقبول شخصیات نےترکی کےوزیرسیاحت و ثقافت مہمت نوری اسرائے سےملاقات کی۔

تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کترینہ کیف کی سلمان خان اورترکی کے وزیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے،ویڈیو میں کترینہ کوصحافی کے سوال کاجواب دیتےسناجاسکتا ہےکہ ارطغرل میری پسندیدہ سیریز ہے، میں نے ارطغرل کی 85 اقساط دیکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

کترینہ کی گفتگو کے دوران سلمان خان نے کترینہ کی ارطغرل ڈرامہ سیریل کے حوالے سےپسندیدگی کااعتراف کیااورکہا کہ کترینہ ترک اداکاروں کو بھی پسند کرتی ہیں۔ سلمان خان نے مزید کہاکہ میری والدہ کی بھی یہ سیریز پسندیدہ سیریزہے ۔

مزید پڑھیں:  انسداد دہشتگردی عدالت، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی

خیال رہے کہ گزشتہ برس اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوچکاہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر اس سیریز کو سرکاری نشریاتی ادارے پراردو میں ڈب کر کے نشر کیا جارہا ہے۔