US General

افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے،امریکی جنرل

ویب ڈیسک (واشنگٹن)امریکی افواج کےسربراہ مارک ملی نےکہا ہےکہ افغانستان میں حالات خانہ جنگی کی طرف جاسکتے ہیں۔

جرمنی میں امریکی فوجی بیس پربات کرتےہوئےامریکی افواج کےجوائنٹ چیفس آف سٹاف نےکہاکہ عسکری تجربےکی بنیادپر کہہ رہا ہوں کہ اگرطالبان افغانستان کےمقتدرحلقوں کو یکجا کرنےاورحکومت مستحکم کرنےمیں ناکام رہےتوخانہ جنگی ہونےکا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکیوں کی حفاظت کے لئے انخلا کیا،جوبائیڈن

امریکی جنرل مارک ملی نےمزید کہا کہ افغانستان میں القاعدہ اورداعش جیسے دہشت گرد ایک نئےروپ میں بھی سامنےآ سکتے ہیں۔