Harry and Meghan

ملکہ سےملاقات کےہیری اورمیگھن کےمطالبے پرشاہی عملہ حیران

ویب ڈیسک (برطانیہ)شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کی جانب سےملکہ برطانیہ سےملاقات کےمطالبےنے شاہی عملےکو حیران کردیا۔

ڈیوک اورڈچس آف سسیکس مبینہ طورپرملکہ کواپنی بیٹی للیبیٹ سےمتعارف کروانےکی امید کررہےہیں،جو اس سال4 جون کو پیدا ہوئی تھی تاہم ابھی تک کسی ملاقات پراتفاق نہیں ہواہے ۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں:شہزادی ڈیانا کو دنیا سےرخصت ہوئے 24 برس بیت گئے

ذرائع نےبتایا: ‘ہیری اورمیگھن ہوسکتا ہےکہ حقیقی طورپرملکہ کودیکھناچاہتےہوں لیکن اس سال جوڑے کی وجہ سےملکہ جس بحران سےگزریں اسکےبعدملاقات کی خواہش حیران کن ہے۔

ملکہ کےعملےنےابھی تک شاہی جوڑے کوکوئی جواب نہیں دیا ہےتاہم کرسمس کے موقع پرہیری اور میگھن کو دعوت نامہ بھیجنے بارے بات ہوئی ہے جب کہ انہوں نے پچھلے سال اس سے انکارکیا تھا۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

ملکہ اب بھی ہیری کوبہت پسند کرتی ہیں اورللیبیٹ اوراسکےبھائی آرچی کودیکھنے کی خواہش مند ہیں۔