Turkish YouTubers spend 6 hours in the grave

یوٹیوبرنےخودکو قبر میں دفن کرلیا

ویب ڈیسک (انقرہ): ترکی میں 25 سالہ یوٹیوب اسٹارمحمد بہجیجک نےخودکو قبرمیں دفن کرلیا۔

ذرائع کےمطابق ترکی میں محمد بہجیجک نامی نوجوان یوٹیوبرنےساڑھےلاکھ سبسکرائبرہونےکے بعد فالورزسےکیا گیاوعدہ خود کو دفن کرکےپوراکردیا۔

یوٹیوبرنےاپنے فالورز سےوعدہ کیا تھا کہ ساڑھے چار لاکھ سبسکرائبر ہونے پر وہ خودکوایک تابوت میں بند کرکے کئی گھنٹےقبرمیں گزاریں گےاوراس کی ویڈیواپنےیوٹیوب چینل پراپ لوڈبھی کریں گے۔

اس مقصد کےلیے نوجوان یوٹیوبراسٹار نے خصوصی تابوت بنوایا تھاجس کی تیاری میں 20 ہزا لیراکاخرچہ آیا تھا۔ قبر میں 6 گھنٹےرہنےکےتجربے دوران کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکےلیے ایمبولینس اورمیڈیکل ٹیم بھی موجود تھی۔

میڈیکل ٹیم کےپاس آکسیجن سیلنڈر، کیمرے، ریڈیو اورمتعدد طبی آلات بھی رکھےتاکہ قبرمیں موجودگی کےدوران یوٹیوبرکی صحت کی نگرانی کی جاسکے۔

نوجوان یوٹیوبر کو 6 گھنٹے بعد قبر سے نکالا گیاان کی حالت بہتر تھی اور انہوں نےیہ ویڈیو اپنے مداحوں کےنام کردی۔