Pakistan cricket team for T20 World Cup announced

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ نےنیوزی لینڈ اورانگلینڈ کےخلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سریزاورآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کےلیے15 کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کااعلان کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریزکےلیے20رکنی اسکواڈکااعلان

نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کیخلاف لاہوراورراولپنڈی میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز 26ستمبر سے 14 اکتوبر تک کھیلے جائیں گےجبکہ پاکستان 24 اکتوبر کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت سے مقابلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان

15 کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم میں پانچ بلےبازآصف علی،بابراعظم،خوشدل شاہ،محمد حفیظ اورصہیب مقصود، دو وکٹ کیپر بلے بازاعظم خان اورمحمد رضوان، چارآل رائونڈر عماد وسیم ،محمد نواز،محمد وسیم اورشاداب خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

پندرہ رکنی دستے کا چار فاسٹ بائولرز حارث رئوف، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی حصہ ہیں۔اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نےکیا۔