Actimara injection

کورونا مریضوں کے لئے ایکٹیمرا انجیکشن کی دسمبر تک فراہمی ناممکن

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا میں مبتلاتشویشناک حالت سےدوچارمریضوں کیلئےاستعمال میں لائےجانیوالےایکٹیمرا انجیکشن کی سپلائی رواں سال کےآخرتک ممکن نہ ہونےکےبارے میں متعلقہ کمپنی نےمحکمہ صحت کوآگاہ کردیاہے۔

ذرائع کےمطابق کورونا کی وجہ سےجن مریضوں کےپھیپھڑےمتاثرہوتے ہیں ان مریضوں کوچند ٹیسٹوں کےبعد ایکٹیمرا انجیکشن تجویزکئےجاتےہیں اس سلسلےمیں گذشتہ ایک مہینےسےمحکمہ صحت کےزیرانتظام ہسپتالوں اورایم ٹی آئی ہسپتالوں میں سٹاک موجودنہیں تھاجبکہ محکمہ صحت نےجن4سوانجیکشن خریدنےکا آرڈردیاتھا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

یہ بھی پرھیں:پشاور میں ویکسی نیشن کے لئے یومیہ 40ہزار افراد کا ہدف

متعلقہ کمپنی نےانجیکشن فراہم کرنےسےمعذرت کےساتھ محکمہ صحت کوایک مکتوب ارسال کیا ہےجس کےمطابق کمپنی کو اس انجیکشن کی ضرورت اور تشویشناک صورتحال کاادراک ہےلیکن عالمی سطح پرانجیکشن کی سپلائی کےمسائل کےباعث خیبر پختونخواکو یہ انجیکشن رواں سال دسمبر تک سپلائی کرناممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

محکمہ صحت کوکمپنی نےدرخواست کردی ہے کہ اپنے زیر انتظام اداروں کو بھی اس تشویش ناک صورتحال سے پوری طرح سے آگاہ کیاجائے ۔

مذکورہ انجیکشن کی قیمت48ہزارسے55ہزارروپے تک ہے لیکن بلیک مارکیٹ میں یہانجیکشن چندروز قبل تک1لاکھ68ہزار روپے میں فروخت کیاجارہاتھا۔