19775598621568620914 1

کوروناسے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کوروناکے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات،سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وبا پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کریگا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت،چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اتراہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم