privatization of colleges

نجکاری کیخلاف کالجزکی صوبہ بھرمیں تالا بندی کااعلان

ویب ڈیسک (پشاور)سرکاری کالجزکی ممکنہ نجکاری کیخلاف صوبہ بھر میں کالجزکی تالا بندی کی تجویزپرسوات کےتمام کالجزکوپہلےمرحلےمیں بندکرنےاورچندروزبعد صوبہ بھرمیں کالجزکوبندکرنےکااعلان کردیاگیا۔

کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کےسرپرست اعلی سبزعلی مروت کےمطابق ایک ہفتےسےٹیچرزنےکالجزکی نجکاری کیخلاف کلاسزکابائیکاٹ شروع کررکھاہےلیکن محکمہ تعلیم کیجانب سےاس بارےمیں کسی قسم کےمذاکرات نہیں کئےگئے،حکومت کی جانب سے کالجز کےحوالےسےفیصلہ جانبدارانہ ہےاوراس کیلئےمتعلقین کواعتمادمیں نہیں لیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزیرتعلیم نےڈبل شپ پروگرام کااجراءکردیا

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سرکاری کالجز میں آئی ایم سائنسز سسٹم لانا چاہتی ہے تو اس میں ایک سمسٹر کی فیس 80 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے چارج کی جائے گی، اس کے مقابلے میں سرکاری کالجز میں ایک سمسٹر کی فیس6 ہزار روپے سے زائد نہیں، آئی ایم سائنسز سسٹم لایاگیا تو غریب طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند کر ہو جائیںگے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور