Dengue has spread to 19 districts

ڈینگی 19اضلاع تک پھیل گیا،59نئے کیس رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور)ڈینگی وائرس خیبر پختونخوا کے19 اضلاع میں پھیل گیا ہے۔

سکریننگ کے دوران مزید59افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہےجن میں سے10افراد کو ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔

نئے کیس رپورٹ ہونے کی روشنی میں اب تک ڈینگی وائرس کےمتاثرین کی تعداد248ہوگئی ہے۔

چیف سیکرٹری کو دی گئی بریفنگ کےمطابق ڈینگی وائرس کے شبہ میں 2828افراد کی سکریننگ مکمل کرلی گئی ہےجس کےمطابق باجوڑ میں13،بٹگرام میں 5 اوربونیر میں107افرادمیں وائرس کی اب تک تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان آئیں گے

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا سر اُٹھانےلگا

ہنگو ،ایبٹ آباد ،کوہاٹ ،بنوں اور مہمند میں ایک،ایک مریض جبکہ لوئرکوہستان اورچارسدہ میں سکریننگ کے دوران ایک بھی مثبت کیس رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔

صوابی اور سوات سے2،2کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔ہری پور میں 18افراد میں وائرس تشخیص کیا گیا ہےجن کاتعلق ایک ہی خاندان سے بتایاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

ضلع خیبرکے علاقوں میری خیل اور میٹھا خیل میں51 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ مانسہرہ میں19جبکہ مردان میں2مریض مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

سب ڈویژن درہ آدم خیل میں13افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں سفید ڈھیری ،دانش آباد، کینال روڈ، اورباغبانان افغان مہاجر کیمپ سے 11کیس رپورٹ کئےگئےہیں۔