Hayatabad: Wife commits suicide, husband turns out to be killer

حیات آباد،بیوی کی خودکشی کاڈراپ سین،شوہر قاتل نکلا

ویب ڈیسک(پشاور)حیات آباد میں 8 ماہ قبل این جی او کی ملازمہ کی خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ متوفیہ کا شوہر ہی بیوی کا قاتل نکلا جس نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچایا ۔

17 جنوری 2021 کو طارق جاوید سکنہ لکی مروت حال حیات آباد نےپولیس کوبتایا کہ 8ماہ قبل اس نےفرحت بی بی کےساتھ کورٹ میرج کی8ماہ تک یہ شادی خفیہ رکھی گئی 9 جنوری کومیاں بیوی کےخاندانوں کو شادی کا علم ہواجس کےبعد وہ فرحت کو اپنےگھرلےآیا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

اس نےپولیس کو بتایاکہ 17 جنوری کو وہ کام کے سلسلےمیں زرعی یونیورسٹی گیاواپس آیا تومعلوم ہواکہ اسکی بیوی فرحت نےدوپٹےسےگلےمیں پھنداڈال کرالماری سےلٹک کرخودکشی کرلی ہےاس دوران متوفیہ فرحت کے بھائی خلیل نواز سکنہ خیبر بازارنےعدالت کوبتایا کہ اسکی بہن نےخودکشی نہیں کی بلکہ اسےشوہرطارق نےپھانسی دےکرقتل کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

یہ بھی پڑھیں:پشاور:غیرت کےنام پرنوبیاہتاجوڑا قتل

پولیس نےعدالت کےحکم پرمتوفیہ فرحت کےشوہرطارق جاوید کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہےبتایاجاتاہےمتوفیہ فرحت بی بی ملزم طارق کی دوسری بیوی تھی دونوں ایک نجی تنظیم میں ملازمت کرتےتھےاوردوران ملازمت دوستی قائم ہونےپرملزم طارق جاوید نےاس سےشادی کرلی تھی۔