فلم میںمیگھن مارکل کے کار حادثے کے منظر

فلم میں میگھن مارکل کے کار حادثے کے منظر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

ویب ڈیسک: لائف ٹائم کی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی پر بنائی گئی فلم کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر نا پڑ گیا ۔فلم میں ڈچس آف سسیکس کو ایک ایسے ہی کار حادثے میں مرتے ہوئے دکھایا گیا جس طرح شہزادی ڈیانا پیرس کارحادثے میں ہلاک ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

فلم کی جاری کی گئیں نئی تصاویر میں میگھن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سڈنی مورٹن کو ایک کار حادثے کا شکارہوتے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں یہ منظر ایک خواب کے تسلسل کے طور پر چلتا ہے ، میگھن پھر ہیری اور اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ خواب ٹوٹنے پر جاگ جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر تصاویر کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ، ٹویٹر صارفین نے اس منظر کو ‘ناگوار’ اور ‘بیمار’ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی