پنجشیر فتح کرلیا

پنجشیر فتح کرلیا،امراللہ صالح فرار ہوگئے،ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں جنگ ختم ہو چکی ہے اور انہیں امید ہے کہ افغانستان ایک مستحکم ملک بن جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجشیر کا طالبان نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ امراللہ صالح پڑوسی ملک تاجکستان فرار ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کے اس تازہ ترین دعوے کے حوالے سے مزاحمتی محاذ کا موقف حاصل کرنے میں ذرائع ابلاغ کامیاب نہیں ہو سکے۔مجاہد نے کہا کہ وہ پنجشیر کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے تھے لیکن مذاکرات ناکام ہوئے۔

مستقبل کی حکومت کے بارے میں ، مجاہد نے کہا کہ اس کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔جب ان سے افغان افواج کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو مجاہد نے جواب دیا کہ پچھلے 20 سالوں میں تربیت یافتہ فورسز کو کہا جائے گا کہ وہ طالبان کے ساتھ سیکورٹی کے شعبوں میں دوبارہ شامل ہوں۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

ملک کے بنیادی ڈھانچے اور ترقی کے بارے میں ان کاکہنا تھا کہ "حملہ آور” کبھی افغانستان کی تعمیر نو نہیں کریں گے اور یہ کہ یہ افغانستان کے لوگوں کا کام ہے اور انہیں یہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجشیر فتح کرلیا ،طالبان کا اعلان

افغانستان کے خارجہ تعلقات کے بارے میں مجاہد نے کہا کہ طالبان دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، خاص طور پر چین کے ساتھ کیونکہ یہ ایک بڑی معاشی طاقت ہے اور یہ افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں مدد کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم

مجاہد کاپاکستانی وفد کے دورہ کابل کے بارے میں جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حامد بھی شامل تھے،کہنا تھا کہ پاکستان نے بار بار اس دورہ کی درخواست کی تھی ۔

مجاہد کے مطابق پاکستان افغانستان میں قیدیوں کی رہائی سے پریشان ہے کیونکہ کچھ کا تعلق پاکستان سے ہو سکتا ہے اور وہ پاکستان میں گھسنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ مجاہد نے کہا کہ طالبان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ کسی کو بھی افغان سرزمین سے کسی ملک کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔