داعش خطرہ نہیں ،قابو پالیں گے

داعش خطرہ نہیں ،قابو پالیں گے،گورنر ننگرہار ملاندا محمد

ویب ڈیسک: ننگرہار کے گورنر ملا ندا محمد نے کہا ہے کہ اپنے علاقے کو داعش سے پاک کر دیں گے افغانستان میں اسلامی امارت قائم ہونے کے بعد داعش کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں رہا۔

اگست میں طالبان کی فتح کے بعد ننگرہار صوبے کی گورنرشپ سنبھالنے والے ملا ندا محمدکا مزید کہنا تھا کہ ہم ان افراد کو تلاش کر رہے ہیں جو چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دعوٰی کیاکہ جب سے انہوں نے ننگرہارکا کنڑول حاصل کیا ہے داعش کے 70سے 80ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ساتھ ہی وہ نہیں مانتے کہ داعش شام اور عراق کی طرح افغانستان میں بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

انہوں نے بتایاکہ "یہاں انہیں شمالی اور مشرقی افغانستان میں بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔”
ملا ندا محمد کے بقول جلال آباد کی سابق انتظامیہ نے ایک نمائندہ بھیجا جس نے ہمیں بتایا کہ وہ مزید لڑنا نہیں چاہتے اور پرامن طریقے سے مقامی حکومت کو حوالے کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مجرموں کو افغانستان کے لوگوں بالخصوص ننگرہار کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان