خیبر پختونخو امیں کل سے بارشوں کی پیشن گوئی

خیبر پختونخو امیں کل سے بارشوں کی پیشن گوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔محکمے کا کہنا ہے کہ صوبے کے بعض اضلاع میں کل شام سے بارشوں اورتیزہوائوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوانے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کومراسلہ بھی جاری کر دیا ہے ۔مراسلے کے مطابق کوہستان ، شانگلہ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، دیر ، چترال ، پشاور ، کوہاٹ اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان