انوکھی سزا

جلال آباد میں ٹائرچور کو انوکھی سزا

ویب ڈیسک: افغانستا ن کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں چور کو انوکھی سزا دینے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جلال آباد میں دو ٹائر چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔طالبان نے چوری کئے گئے ٹائر گرفتار چور کے گلے میں ڈال کر اسے سرعام سڑکوں پر گھمایا ۔ننگرہار کی صوبائی انتظامیہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن