محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر کے بیٹے

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر کے بیٹے پر استاد کا تشدد

ویب ڈیسک(لوئر دیر) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کے بیٹے کو استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ والدین کے مطابق ان کا بچہ قریبی مدرسہ میں پڑھتا تھا اور سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے ان کے بچے کا یہ حال کیا۔ بچے کہ والد نے اپنے متاثرہ بیٹے کے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں،جس میں بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح طورپر دیکھے جا سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں جاری