ایران نے وادی پنجشیر پر طالبان کے حملے کی شدید مذمت کردیک

ایران نے وادی پنجشیر پر طالبان کے حملے کی شدید مذمت کردی

ویب ڈیسک :افغانستان کے پڑوسی ملک ایران نے وادی پنجشیر میں مزاحمتی جنگجووں کے خلاف طالبان کی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ،”پنجشیر سے آنے والی خبریں واقعی میں تشویشناک ہیں۔” ہم طالبان کے جانب سے کئے گئے فوجی کاروائی کی مذمت کرتے ہیں،کیونکہ حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے ،یاد رہے کہ 15اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے لے کر اب تک ایران کا کوئی مذمتی بیان نہیں آیا تھا ،تاہم آج طالبان کی جانب سے پنجشیر کو فتح کرنے کے اعلان کے بعد ایران نے اس کی شدید مذمت کردی ۔

مزید پڑھیں:  طالبان انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کریں،امریکہ