Violations of Corona SOPs

پشاورمیں نجی تعلیمی اداروں اورٹرانسپورٹرز نےکورونا پابندیوں کومذاق بنالیا

ویب ڈیسک (پشاور)نجی تعلیمی اداروں ،ٹرانسپورٹرزاورتاجر برادری کی جانب سےکورونا پابندیوں کی خلاف ورزی زوروشور سے جاری ہےجس کے بعد خدشہ ہے کہ کورونا کے پھیلائو کوروکنے کےلئےحکومت کی جانب سےاٹھائےگئےاقدامات ناکام ثابت ہوں گے۔

سخت پابندیوں کےباوجود بیشتر مقامات پر نجی اسکول کھلے ہیں دوسری طرف بین الا ضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندیوں کا نفاذ بھی ایک مذاق بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاورمیں گھرگھر کوروناویکسینشن مہم کاآغاز

مسافروں کی آمد ورفت جی ٹی روڈ سمیت مختلف شاہراہوں سےکھلےعام جاری ہے۔البتہ ٹرانسپورٹرزنے مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتےہوئے مختلف روٹس کے کرائے بڑھادئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ

پشاور سےچارسدہ کا کرایہ 60روپے کی بجائے 200روپے ،پشاو رسے مردان کاکرایہ 120کی بجائے ساڑھے تین سو روپےاورپشاور سےنوشہرہ کاکرایہ 50روپے کی بجائے 180روپے تک وصول کیاجارہا ہے ۔

اسی طرح مہمند ، خیبر ، با جوڑ کو سبزیاں لے جانے والی گاڑیوں کے ذریعے بھی مسافروں کی نقل وحمل جاری ہے اس کے لئے بڑی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی گاڑیا ں بھی سرعام استعمال کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

ادھر پشاورکےمختلف علاقوں یوسف آباد ، اتحاد کالونی ، پھندو چوک ، حسین آباد ،بخشو پل ، بڈھ بیرہ ، رنگ روڈ پرنجی تعلیمی ادارے بھی بدستورکھلے ہیں جبکہ تجارتی مراکزرات آٹھ بجےبند کرنےکےفیصلےپر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔