Cantonment board elections in peshawer

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات،پشاور میں 44امیدوار مدمقابل

ویب ڈیسک (پشاور)کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں پشاور کے پانچ وارڈز پر 44 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے32 کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جبکہ 12 آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

وارڈ ون سے 9 امیدوار ، وارڈ 2 سے چھ، 3 سے بارہ، 4 سے نو اور وارڈ 5 سے آٹھ امیدوار انتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سوزوکی کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق، 10 زخمی

یہ بھی پڑھیں:ووٹنگ مشینوں کومسترد کرتے ہیں،ثمر بلور

وارڈ 3 میں سب سے زیادہ 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔کل 27 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لیے چودہ جبکہ 13 پولنگ اسٹیشن خواتین کے لیے ہوںگے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیا

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 28 ہزار 33 ہے جن میں14 ہزار نو سو 68 مرد اور 13 ہزار 65 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔