Millions of dollars worth of goods destroyed at CIA Kabul Center, Taliban

سی آئی اے کابل سنٹرمیں کروڑوں ڈالر کا سامان تباہ کیاگیا،طالبان

ویب ڈیسک (کابل)طالبان نےپیرکےروزکابل میں امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے )کےسب سےبڑے آپریشنل سینٹرکےدروازےصحافیوں کےلیےکھول دیےاورکہا کہ امریکی اہلکاروں نے تمام فوجی سازوسامان،گاڑیاں اور دستاویزات کوتباہ اورجلادیا۔

"ایگل” نامی یہ مرکز کابل کے دہ سب کے علاقے میں واقع ہے اب یہ کیمپ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا

طالبان کے مطابق امریکی فوجیوں نے اہم دستاویزات ، سینکڑوں ہمویز گاڑیاں، بکتر بند ٹینک اور اسلحہ تباہ کر دیا۔

طالبان نے کہا کہ وہ تباہ شدہ سامان کی صحیح قیمت نہیں جانتے لیکن ان کا اندازہ ہے کہ یہ کروڑوں ڈالر کا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

کیمپ کے کمانڈر مولوی اتنین نے کہا ، "انہوں نے ہر وہ چیز تباہ کر دی ہے جو استعمال کی جا سکتی تھی۔”امریکی فوجیوں نے مبینہ طور پر روانگی سے قبل کابل ائیر پورٹ پر فوجی ہارڈ ویئر اور ہیلی کاپٹروں کو بھی تباہ کر دیاتھا۔