WhatsApp Image 2020 03 27 at 3.50.54 PM

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد:کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے سے متعلق اقدامات کا معاملہ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع کر دیا گیا ،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں باہمی مشاورت سے بڑے فیصلے کئے جائیں گے، اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیئے جانے کا امکان متعلقہ ادارے گڈز ٹرانسپورٹ شروع کرنے کے حوالے تجاویز بھی پیش کریں گے ،کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا اعلی عسکری قیادت اور صحت حکام شریک قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں این ڈی ایم اے کے حکام بھی شریک قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فریٹ آپریشن سے متعلق ریلوے حکام کو بھی بلایا گیا ،قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلی کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت قومی رابطہ کمیٹی صوبائی لاک ڈاون کے حوالے سے اہم مشاورت کرے گی، کمیٹی پاکستان ریلوے کی مال بردار گاڑیوں سے متعلق بھی اہم فیصلہ کرے گی، قومی رابطہ کمیٹی گڈ ٹرانسپورٹ کی بندش سے متعلق نتیجہ خیز اقدامات کا جائزہ بھی لے گی، قومی رابطہ کمیٹی انٹرنیشنل فلائیٹ آپریشن سے متعلق امور کا جائزہ لے گی ،پی آئی اے کی انٹرنیشنل فلائیٹ منسوخ ہونے،نئے شیڈول یا متبادل انتظامات پر بات ہوگی ،قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایمپورٹ اور ایکسورٹ کے حوالے بھی آپشن پر غور کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد