بابر اعظم بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب پر ناخوش

بابر اعظم بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب پر ناخوش

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ا سکواڈ کے انتخاب سے مایوس ہونے والوں میں ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔جن کی شکایت ہے کہ انہیں میگا ایونٹ کے لیے ٹیم کے انتخاب کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

میڈیا ذرائع کے مطابق وہ بھی حال ہی میں کوچنگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے مصباح الحق کی طرح اعظم خان اور صہیب مقصود کے انتخاب پر خو ش نہیں ہیں ۔بجائے ان کے وہ ٹیم میں فخر زمان اور فہیم اشرف کو شامل کرنے کے خواہش مند تھے۔

خبروں کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے رمیز راجہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے سنی ان سنی کر کے انہیں اپنے کھیل پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔واضح رہے کہ سابق کپتان مصباح الحق جنہوں نے پیر کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا کو بھی اعظم خان کے انتخاب پر تحفظات تھے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان