unnamed 14

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس۔ وفاقی وزراء عمر ایوب، علی زیدی، شیخ رشید، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی شرکت۔ کمیٹی کی سرکلر ڈیبٹ کی رپورٹنگ میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے نیپرا کو اقدامات کی ہدایت۔

اجلاس میں پاکستان میں انرجی مارکیٹ میں اصلاحات کیلئے پاور ڈویژن کی کارگردگی رپورٹ پیش۔ توانائی مارکیٹ میں اصلاحات کا عمل وقت پر مکمل کیا جائے۔
نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کی تشکیل میں انڈسٹری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔ نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کے حوالے سے متعلقہ ادارے باقاعدگی سے کارگردگی رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کریں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں بےکار، حکام توجہ دیں

وزارت پیٹرولیم کی اجلاس کو کورونا وائرس کے پیٹرول کی طلب پر اثرات بارے بریفنگ۔ کورونا وائرس کے وجہ سے پیٹرول کی طلب میں 40 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی طلب میں 50 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول مصنوعات سے متعلق وزارت کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ کابینہ کمیٹی کی متعلقہ وزارت کو ملکی سٹوریج صلاحیت بڑھانے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد