In Nowshera, a senior lawyer was killed along with his wife

نوشہرہ میں سینئروکیل کواہلیہ سمیت قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک (نوشہرہ)رسالپورمیں ڈسٹرکٹ بارنوشہرہ کےسینئروکیل کوان کی اہلیہ سمیت قتل کردیاگیا ۔

مقتول اپنی اہلیہ کےہمراہ تعزیت کےلئےجارہےتھےکہ ملزمان نے ان کی گاڑی پراندھادھند فائرنگ کردی ۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:نامعلوم افرادکی فائرنگ سےنامورپشتو گلوکارجاں بحق

فائرنگ سےشوکت ایڈوکیٹ اورانکی اہلیہ جاں بحق ہوگئےجبکہ ملزمان فائرنگ کےبعدموقع سےفرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔واقعہ تھانہ رسالپورکی حدود میں پیش آیاجس کےبارے میں سنتےہی ڈسٹرکٹ بارنوشہرہ کےوکلا کی بڑی تعدادجائےوقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی

واضح رہے کہ پانچ روزقبل بھی نوشہرہ میں ایک وکیل کوقتل کردیاگیاتھا۔