rising price sugar &pulses

شہریوں کی فریاد رائیگاں،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک (پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاورنےصارفین پرمہنگائی کا ایک اوربم گرادیا ہے، چینی، چائےسمیت مختلف قسم کی دالوں کی قیمتوں میں 5 سے50 روپےتک اضافےکی منظوری دےدی گئی جبکہ روٹی اوردودھ کی قیمت بڑھانےکیلئےایک ہفتہ بعد دوبارہ اجلاس طلب کرلیاگیاہے۔

ضلعی انتظامیہ کیجانب سےنئے نرخنامے کی منظوری کیلئےپرائس ریویو کمیٹی کااجلاس طلب کیاگیاتھا اجلاس میں تاجروں کو نمائندوں نےبھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

اجلاس میں تاجروں نےاشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں پچاس روپے تک اضافے کی منظوری کا مطالبہ کیا۔

دودھ 150روپے، دہی 160روپے فی کلوگرام، روٹی 10سے 15روپے، روغنی روٹی اور پراٹھا 20 روپےکرنےکی درخواست کی گئی جس پرغوروخوض آئندہ ہفتے ہونےوالےاجلا س تک ملتوی کردیاگیاتاہم مختلف اقسام کی دالوں کی قیمتوں میں پچاس روپےتک اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری

اجلاس میں شہریوں کےنمائندوں اورتاجرنمائندوں کےدرمیان جھڑپ بھی ہوئی، تاجرنمائندوں کی جانب سےقیمتوں میں اضافہ جبکہ شہریوں کے نمائندوں نے موجودہ بدترین صورتحال کےباعث کمی کامطالبہ کیا۔