Approval to purchase 111 vehicles

محکمہ مواصلات کیلئے 60کروڑکی111 گاڑیاں خریدنے کی منظوری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخواحکومت نےمحکمہ مواصلات کےچیف انجینئرز،سب انجینئرزاورایگزیکٹو انجینئرزسمیت سب ڈویژنل آفیسرزکیلئے60کروڑروپےکی لاگت سے 111گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔

محکمہ مواصلات خیبرپختونخواکے7چیف انجینئرزکیلئےسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل خریدی جائینگی ہرگاڑی کی قیمت 92لاکھ روپے لگائی گئی ہے اور7گاڑیوں کیلئے 6کروڑ44لاکھ روپےخرچ کئےجائینگے۔

سب انجینئرز کیلئے 14سیڈان موٹرکاریں خریدی جائینگی ہرگاڑی کی قیمت 40لاکھ روپے ہے اوران گاڑیوں کیلئے 5کروڑ60لاکھ روپے خرچ کئےجائینگے ۔

صوبہ بھرکےایگزیکٹوانجینئرز کیلئے 30ڈبل کیبن سپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل خریدی جائیں گی،ہرگاڑی کی قیمت 70لاکھ روپےہے اور مجموعی طورپران گاڑیوں کیلئے 21کروڑروپے خرچ کئےجائینگے ۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

صوبے کےسب ڈویژنل آفیسرزکیلئے 60جیپیں خریدی جائینگی اورہرجیپ کی قیمت 45لاکھ روپے ہے ان جیپوں کی خریداری پر 27کروڑ روپےخرچ کئےجائینگے۔مجموعی طورپر 111گاڑیوں کی خریداری پر صوبائی حکومت 60کروڑ 4لاکھ روپےخرچ کریگی۔

محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی ذرائع کےمطابق محکمہ مواصلات کوگاڑیاں خریدنےکی اجازت دیدی گئی ہےاوراس حوالےسے منصوبےکوصوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نےبھی منظورکرلیاہےتاہم ترقیاتی ورکنگ پارٹی کیجانب سےیہ شرط عائد کی گئی ہےکہ وہ ان گاڑیوں کی خریداری کیلئےمحکمہ خزانہ سےاجازت طلب کرےاورمحکمہ خزانہ سےاین او سی حاصل کرنےکےبعد ہی گاڑیاں خریدی جائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی

واضح رہےکہ سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں صوبائی حکومت نےایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہےجونئی گاڑیاں خریدنےکےحوالےسے اجازت دیتی ہے۔مذکورہ افسران کیلئےنئی گاڑیاں خریدنےکےبعدان کےپاس موجودہ گاڑیاں محکمہ انتظامیہ کوفراہم کی جائینگی اوران ناکارہ گاڑیوں کونیلام کیاجائیگا۔