Sharia law will remain, everyone will build the country together, Hibatullah Akhundzada

شرعی قانون برقراررہےگا،سب مل کرملک کی تعمیرکریں گے،ملاہبت اللہ اخونزادہ

ویب ڈیسک (کابل)افغان حکومت کےامیرالمومنین ملا ہبت اللہ اخونزادہ نےکابینہ کےاعلان کےبعد اپنے پہلے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ میں ملک میں رہنےوالوں کویقین دلاتا ہوں کہ ملک کو اوپرلےجانے کےلیےسخت محنت کریں گے، اسلامی اصولوں اور شرعی قانون کو برقراررکھا جائےگا۔

انہوں نےمزید کہا کہ نئی حکومت افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی و خوشحالی کو یقینی بنائے گی۔ نظام اور ملک کو مضبوط بنانے میں سب حصہ لیں گےاوراپنےجنگ زدہ ملک کی سب مل کردوبارہ تعمیر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملامحمدحسن اخوندافغانستان کے وزیراعظم مقرر،عبوری کابینہ کا اعلان

انہوں نے یقین دلایا کہ مارت اسلامی کو کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سب سے ملک نہ چھوڑنے کی اپیل کرتے ہیں۔