تھیلیسمیا

گردوں کے عارضے اور تھیلیسمیا سمیت آٹھ بیماریوں کا علاج مفت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختوخوا میں کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور تھیلیسمیا سمیت آٹھ بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔


اجلاس میں وزیر اعلی کو ان بیماریوں کے مفت علاج کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ بیماریوں کے مفت علاج کو صحت کارڈ پلس اسکیم میں شامل کرنے یا اس کے لئے الگ پروگرام کے اجرا پر غورکیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ


وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو دونوں آپشنز پر ہوم ورک مکمل کرکے قابل عمل تجاویز منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ طریقہ کار جو بھی ہو مقصد صوبے کے مستحق لوگوں کو ان مہنگی بیماریوں کے علاج کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی


اجلاس میںوزیر اعلی کو مستحق خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے مجوزہ فوڈ کارڈ اسکیم اور مستحق طلبہ کی مفت تعلیم کے لئے ایجوکیشن کارڈ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔