برٹنی سپئیرز کے والد نے بیٹی کی

برٹنی سپئیرز کے والد بیٹی کی سرپرستی سے دستبردار

ویب ڈیسک: امریکا کی مقبول گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے والد جیمی نے اپنی بیٹی کی سرپرستی ختم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی اور اعتراف کیا کہ اب گلوکارہ کی زندگی کو کنٹرول کرنے کی کوئی وجہ نہیں رہی۔

جیمی سپیئرز نے منگل کو لاس اینجلس سپیریئر کورٹ کے سامنے یہ درخواست پیش کی ہے ۔62 سالہ سپیئرز گزشتہ 13 سالوں سے اپنی بیٹی کے معاملات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

انہوں نے درخواست میں کہاکہ سرپرستی ختم ہوچکی ہے تاہم اس حوالے سے کورٹ کے جج ہی اپنا فیصلہ سنائیں گے ،دوسری طرف گلو کارہ کے وکیل نے کہاہے کہ گلوکارہ کے والد کی جانب سے یہ درخواست دائر کرنا برٹنی سپیئرز کے لیے ایک اور قانونی فتح ہے اور ساتھ ہی گلوکارہ کا موقف بھی درست ثابت ہوا ہے جنہوں نے والد کی سرپرستی ختم کرنے کے لئے عدالت سے درخواست کر رکھی ہے۔