صبا قمر اور گلوکار بلال سعید

مسلسل غیر حاضری پر بلال سعید اور صبا قمر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ دونوں فنکاروں پر لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ویڈیو شوٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ان کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں یہ دونوں لاہور کے تاریخی مسجد وزیر خان میں موجو تھے۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور بعد ازاں دفعہ 295 کے تحت ان کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں مقدمہ بھی درج ہوا،تاہم دونوں فنکاروں نے عدالت میں حاضری سے یہ کہہ کر استثنی مانگا کہ ان کی جانوں کو خطرہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل