57افراد گرفتار

پشاور میں31ریسٹورنٹس اور26دکانیں سیل،57افراد گرفتار

ویب ڈیسک :پشاور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 31ریسٹورنٹس ،26دکانیں سیل جبکہ 57افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر)خالد محمود کی ہدایت پر انتظامی افسران کا پشاور بھر میں رات کے اوقات میں بازاروں کا معائنہ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

یہ بھی پڑھیں:بورڈ بازار میں 118کیبن مسمار،7افراد گرفتار

یونیورسٹی روڈ، صدر، ورسک روڈ، دلہ زاک روڈ، رنگ روڈ اور اندرون شہر بازاروں کے معائنے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور بھر میں 31 ریسٹورنٹس اور 26 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

پابندی کے باوجود ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھلایا جا رہا تھا۔کارروائیوں میں57 دکانداروں کو گرفتاربھی کیا گیا۔اس موقع پر انتظامیہ نے ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی جاری رہے گی۔