دفاتر بند

پشاور میں افغان میوزیکل گروپوں کے دفاتر بند ہوگئے

ویب ڈیسک :پشاور میں افغان موسیقی سے وابستہ فنکاروں نے بدلتی صورتحال کے پیش نظر اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کر دیئے، افغانستان کے مختلف شہروں میں موسیقی کے پروگراموں کیلئے ایڈوانس بکنگ کی مد میں لاکھوں روپے ڈوب گئے۔

جلال آباد، کابل سمیت افغانستان کے مختلف شہروںمیں میوزیکل شوز کیلئے پاکستانی مردو خواتین فنکاروں سے معاہدے کئے گئے تھے جن کی لاکھوں روپے بطور ایڈوانس ادائیگی بھی ہوئی تھی تاہم افغانستان کی صورتحال کے باعث تمام تقریبات منسوخ کی جا چکی ہیں۔ معاہدے کے تحت اب رقوم کی ادائیگی ان کمپنیوں کو نہیں ہو گی۔

جس پر مختلف میوزیکل کمپنیاں کنگال ہونا شروع ہو گئی ہیں جبکہ پشاور میں رہائش پذیر افغان میوزیکل گروپ سے وابستہ مرد و خواتین فنکاروں میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ ، حیات آباد ، جہانگیر آباد سمیت مختلف مقامات پر موجود میوزیکل شوز کے دفاتر کو بھی عارضی طور پر بند کر دیاگیا ہے۔