لینڈسلائیڈنگ

خیبر پختونخوا میں سیلاب ولینڈسلائیڈنگ کاالرٹ

ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج ہونے والی بارش سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خدشات ہیں۔

محکمے کے مطابق ایبٹ آباد ، ہری پور ، مانسہرہ ، بٹگرام ، تورغر ، کوہستان ، بونیر ، سوات ، شانگلہ ، چترال ، لوئر اور اپر دیر ، باجوڑ ، مالاکنڈ ، صوابی ، مردان ، پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مہمند میں تیز ہوائوں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

اسی طرح خیبر ، کرم ، ہنگو ، اورکزئی ، کوہاٹ ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، شمالی اور جنوبی وزیرستان ، ٹانک اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ کی جاری کی گئی پیشن گوئی کے مطابق بارشوں سے پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ کے ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے اور صوبے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کے بھی خدشات ہیں۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی