قیمتوں

موبائل اورکمپیوٹرز کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک :ڈالر کی قدر میں اضافے سے پشاور کی مارکیٹوں میں موبائل،ڈیسک ٹاپ ولیپ ٹاپ کمپوٹر زکی قیمتوں میں 5 سے 20 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ آئی ٹی اسیسریز مہنگی ہونے سے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے جبکہ خریدار بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں افغان میوزیکل گروپوں کے دفاتر بند ہوگئے

موبائل اور آئی ٹی اسیسریز کی قیمتوں میں اضافہ پر گل حاجی پلازہ ، یونیورسٹی روڈ ، صدر اور سٹی میں کمپیوٹراور موبائل کے کاروبار سے وابستہ تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے، ان کے مطابق ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ایک لاکھ روپے کے کمپیوٹر یا موبائل کی قیمت میں10 سے 15ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

ٹائم سینٹر کے صدر سردار حسین کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کی قیمتوں میں 2 سے 15ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔