افغانستان میں اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں،ملا حسن اخوند

ویب ڈیسک :طالبان کے نامزدوزیر اعظم ملاحسن اخوندنے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں ا سلامی نظام قائم کرناچاہتے ہیں جس میں سب کی بھلائی،کامیابی اور فلاح وبہبود ہو۔ الجزیرہ ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ملا محمدحسن اخوند کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت غیرملکی سفارتکاروںاوراداروں کی حفاظت کی ضمانت دے گی ۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

خطے اوراس سے باہرکے ممالک کے ساتھ مثبت اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی تاریخ کے اس تاریخی لمحے کے لیے مالی اورجانی نقصان کا سامنا کرناپڑا۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

افغانستان میں خونریزی ،قتل و غارت کامرحلہ ختم ہوچکا،ہم نے اس کی بڑی قیمت چکائی ہے۔ان کامزید کہناتھاکہ افغانستان میں عام معافی کااعلان کیاہے ،کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی ۔