وکلا کی ہڑتال

وکلا کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر

ویب ڈیسک :ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی جس سے بیشتر مقدمات پر پیش رفت نہ ہوسکی ۔اپنے مقدمات کی سماعت کے لئے آنے والے دوردراز اضلاع کے سائلین کو نئی تاریخیں تھما دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

یہ بھی پڑھیں:موبائل اورکمپیوٹرز کی قیمتوں میں اضافہ

سائلین کو کیسز پر کارروائی نہ ہونے سے مایوس لوٹنا پڑا۔ عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتی امور بھی متاثر ہوئے۔ضمانت کی درخواستوں پر بھی کارروائی نہ ہونے سے ملزمان جیلوں میں ہی رہ گئے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جونیئر وکلا کو پروموٹ کرنے کے خلاف آج وکلا نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار