سروے

پاکستانیوں کی اکثریت عمران حکومت سے مطمئن،سروے

ویب ڈیسک :ایک سروے کے مطابق 10 میںسے سات پاکستانیوں کو یقین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔یہ سروے گیلپ پاکستان نے شہری اور دیہی علاقوں میں 1200 سے زائد افراد کی آرا کے ساتھ کیا ، جو ملک کے 100 سے زائد اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ سروے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کی کارکردگی:پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کے معاملے پر رائے عامہ منقسم ہے 48 فیصد سے زیادہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں کارکردگی اچھی ہے جبکہ 45 فیصد کا خیال ہے کہ کارکردگی خراب رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اکثریت ناخوش ہے جس کا خیال ہے کہ عمران خان کی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ 74 فیصداور خیبر پختون خوا میں62 فیصد رائے دہندگان نے عمران خان کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا۔

عمران خان بمقابلہ نواز شریف کون بہتر ہے؟جب سروے میں عمران خان کی حکمرانی کا موازنہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی حکمرانی سے کرنے کا کہا گیا؟تو عوامی رائے 37 فیصد کے ساتھ جہاں عمران خان کے حق میں تھی وہیں 37فیصد ہی نے نواز شریف کی حکومت کوبہتر قرار دیا۔ 18 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ پی ایم خان کی حکومت نواز شریف کی حکومت کی طرح ہی ہے۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

معیشت:جب معیشت کی بات آئی تو 45 فیصد نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں ، جبکہ 44 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔کرپشن کی روک تھام:بدعنوانی کو روکنے کی کوششوں میں ، 48 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت کامیاب رہی ہے ، جبکہ 40 فیصد کا خیال تھا کہ یہ ناکام ہے۔

خارجہ امور پر کارکردگی:58 فیصد پاکستانیوں کی اکثریت نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی کوششوں سے مطمئن ہیں۔ ان میں سے 18 فیصد نے کہا کہ کارکردگی "بہت اچھی” رہی ہے ، جبکہ 40 فیصد نے کہا کہ یہ "اچھی” رہی ہے۔