تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف طلبا بھی سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک (پشاور):تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کے بعد پشاور میں طلبا بھی سڑکوں پر نکل آئے۔پشاور پریس کلب کے سامنے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے ۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔حکومت غریب طلبا پر تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا سلسلہ روکا جائے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی
مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے، چترال میں تین پرچے ملتوی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث ان کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے۔آن لائن کلاسز کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔