ہندوپریشد

واشو ہندوپریشد کا بھارت میں مساجد اور دارالعلوم دیوبند بند کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک :بھارت کی جلن ہے کہ کم ہونے میں نہیں آرہی ۔طالبان کی مخالفت میں جہاں اس نے پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے کبھی پاکستان کی فضائیہ کی کارروائی کی جعلی ویڈیوز اپنے ٹی وی چینلز پر چلا ئیں وہیں۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

اس نے اب طالبان کے خلاف پروپیگنڈے کی آڑ میں بھارت کی تمام مساجد کو بند کرنے کی مہم بھی شروع کردی ہے۔

حکمران جماعت بی جے پی کے سخت گیر موقف کے قریب واشو ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد بند کی جائیں اور دارالعلوم دیوبند کے ساتھ ساتھ تبلیغی جماعت پر بھی پابندی لگا کر انہیں جیلوںمیں ڈالا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری