قومی کرکٹرمحمد نواز

قومی کرکٹرمحمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف قومی سکواڈ میں شامل کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،جس کے بعد انہیں پی سی بی کے کووڈ 19 پروٹوکولز کے تحت قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور وہ 10 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کاآغاز کریں گے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچی گی۔ دونوں ٹیموں کی درمیان پاکستان کی سرزمین پر 18 سال بعد کرکٹ سیریز ہوگی،جوکہ 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔