imran khan

چاروں صوبوں نےمشترکہ طور پرگڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنےکافیصلہ کیاہے۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی اینکر پرسنز سے گفتگو، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نےدوہزار ارب روپےکا ریلیف پیکج دیاہے. کوروناوائرس سےنمٹنا بڑےممالک کیلئےبھی آسان نہیں.جب کوروناوائرس کا مسئلہ آیا توصوبوں کامختلف رویہ سامنےآیا.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگرہم نےایک دم لاک ڈاؤن کردیاتو ڈیلی وجیزپرکام کرنیوالوں کیلئے سخت مسئلہ ہوگا، ہمیں سوچ سمجھ کرلاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل کرنا چا ہیے. مجھے خدشہ تھا کہ اگر ایک دم لاک ڈاؤن ہوا تو غریب طبقہ مشکل میں آجائےگا.
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں نےمشترکہ طور پرگڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنےکافیصلہ کیاہے، ہم چاہتے ہیں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا میں کمی نہ ہو.کھانے پینے کی چیزیں بنانے والی فیکٹریاں، انرجی سیکٹرکام کرتارہےگا.آج ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ 2 ہفتے بعد پاکستان میں کیا صورتحال ہوگی، پاکستان میں لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچانا مشکل ہے، چین نے جب لاک ڈاؤن کیا تو لوگوں کو گھر پرکھانا پہنچایا. ہمارے پاس ایساانفرااسٹرکچر نہیں کہ لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچا سکیں، کورونا کی جنگ میں ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے. کوروناریلیف ٹائیگرز کےنام سے فورس بنائیں گے اور ملک بھر بھیجیں گے.
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ان نوجوانوں کے ذریعے لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچائیں گے، زلزلے اور سیلاب آنے پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کرمدد کی تھی،پاکستان میں لوگ بہت خیرات دیتے ہیں، ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ ایک جگہ پر اکٹھے نہ ہوں.
وزیراعظم نے پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ اٹلی میں ایک دن میں 6 سے 700 افراد مررہےہیں، اللہ کاخاص کرم ہےکہ دیگر ممالک کیطرح کورونا وائرس یہاں نہیں پھیلا. پاکستان میں صرف 9 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکےہیں.
وزیراعظم عمران خان نے کہا اوور سیز پاکستانی ہمارا بہت برا اثاثہ ہیں، اسٹیٹ بینک میں ایک اکاؤ نٹ کھول رہے ہیں جس میں اوورسیزپاکستانی پیسےبھجوائیں گے. جمہوریت آزاد میڈیا کے بغیر نہیں چل سکتی، آزاد اور غیرجانبدار میڈیا میری طاقت ہے.
ہمیں عام آدمی کا زیادہ خیال رکھنا ہے، ملک میں بہت بڑا طبقہ مشکل میں ہے. روزانہ کما کرکھانے والا طبقہ انتہائی پریشانی میں ہے. اطلاعات ملی ہیں کہ ان حالات میں پولیس نےکچھ لوگوں کوپکڑاہے،پولیس انہیں چھوڑدے.

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف