Mujahid Anwar Khan

پاک فضائیہ کے سربراہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے کورونا امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان حکومت کی جانب سے اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے قائم کردہ فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے ۔
ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ایئر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ائیر چیف کے علاوہ ، ایئر کموڈور ، ایئر وائس مارشل اور ائیر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ جبکہ پائلٹ آفیسر رینک سے گروپ کیپٹن تک اپنی دو دن کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ ایئرمن اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مسلسل بارشیں:چترال میں 17اپریل تک تعلیمی ادارے بند