Omar Sharif appeals to PM for help

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی وزیراعظم سےمدد کی اپیل

ویب ڈیسک (کراچی):پاکستان کےلیجنڈ کامیڈین عمرشریف کی حالت انتہائی ناسازہے اورانہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہےکہ ان کے علاج میں مدد کی جائے۔

کامیڈین عمرشریف شدید بیمارہیں پچھلےدنوں انکی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وہیل چیئرپربیٹھےکافی بیمارنظرآرہے تھے تاہم ان کےاہلخانہ کاکہناتھا کہ عمر شریف خیریت سےہیں۔

اب عمرشریف کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہےجس میں وہ وزیر اعظم عمران خان سےان کے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کررہےہیں۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ڈرامہ کی عہدسازشخصیت عابدعلی کومداحوں سےبچھڑے2برس بیت گئے

عمرشریف اپنےویڈیو پیغام میں کہہ رہےہیں’’ڈاکٹرز نےکہاہےکہ بہترعلاج کےلیےمجھے باہرملک جاناچاہئے، ڈاکٹرز کےمطابق میرابہترعلاج امریکامیں ہوسکتاہے۔

انہوں نےمزید کہاجتنامیری قسمت میں لکھا ھامیں نےعمران خان کی شوکت خانم کینسرہسپتال بنانےمیں مدد کی۔

میں عمر شریف مخاطب ہوں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے۔عمران خان صاحب جب بھی کوئی چیز کی ہے آپ نےمجھےفون کیاہے میں نےہمیشہ آپ کی آواز پرلبیک کہاہےاسی لیےمجھے یقین ہےآپ بھی میری آوازپرلبیک کہیں گے‘‘۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

ویڈیو میں عمر شریف بہت بیمار نظر آرہے ہیں اور اسپتال میں ہیں یہاں تک کہ ان سے ٹھیک طرح سے بات بھی نہیں کی جارہی۔