The Taliban renamed the Hamid Karzai International Airport

طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کانام تبدیل کردیا

ویب ڈیسک (کابل)طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان نےدارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کردیا ہےاورائیرپورٹ سےحامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےبورڈزبھی ہٹادیےہیں۔

طالبان نےحامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کانام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھ دیا ہےاوراس حوالےسےسوشل میڈیاپرمختلف تصاویربھی زیر گردش ہیں تاہم سرکاری سطح پراس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن

یہ بھی پڑھیں:خواتین کے کھیلنے پر پابندی ہوگی،طالبان

افغانستان پرکنٹرول کےبعدجہاں طالبان کیجانب سےحکومت سازی کاعمل جاری ہےوہیں مختلف افغان رہنماوں کےناموں سےمنسوب مقامات کےناموں کو بھی تبدیل کیاجارہاہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی ایک مشہور فیلڈ سے طالبان مخالف مرحوم افغان جنگجو احمد شاہ مسعود کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد کابل ائیرپورٹ پر افرا تفری کا عالم تھا اور 30 اگست کو امریکی فوج کے انخلا سے قبل ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں اور افغان شہریوں نے افغانستان کو چھوڑا۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی

امریکی انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہو گیا تھا تاہم قطر اور ترکی کی جانب سے تکنیکی ٹیمیں بھیج کر کابل ائیرپورٹ کا نظام دوبارہ فعال بنایا گیا۔