Corona intensifies in Pakistan,

پاکستان میں کوروناکی شدت میں تیزی،ایک دن میں 3600 سےزائد کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں مہلک وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد انتقال کرگئے اور3689 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈوآپریشن سینَٹرکی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 61128 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار

یہ بھی پڑھیں:گردوں کے عارضے اور تھیلیسمیا سمیت آٹھ بیماریوں کا علاج مفت کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کے اعداد و شمار ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.03 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26580 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ97 ہزار 887 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3755 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 79 ہزار 867 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91440 ہو گئی ہے۔