Afghan government announces oath of office on 9/11 tragedy

سانحہ نائن الیون کےروزافغان حکومت کاحلف اٹھانےکااعلان

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےدعوت نامے مختلف ملکوں کوجاری کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان، چین، ترکی، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شرکت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق تقریب میں روس اورازبکستان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ نئی افغان کابینہ امریکامیں ورلڈ ٹریڈ ٹاورپرہونےوالےحملے کے 20 سال مکمل ہونےوالےروز یعنی 11 ستمبرکوحلف اٹھائےگی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ :مسافر بس کھائی میں گرنے سے45افراد ہلاک

امریکا اوریورپی یونین کیجانب سےطالبان کی عبوری حکومت پر خدشات کااظہار کیاگیاجبکہ پاکستان کیجانب سےنئی افغان حکومت کےلیےنیک خواہشات کااظہارکیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملامحمدحسن اخوندافغانستان کے وزیراعظم مقرر،عبوری کابینہ کا اعلان

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کاکہناتھاکہ طالبان حکومت میں ایسےلوگ بھی شامل ہیں جوامریکی اداروں کومطلوب ہیں،طالبان کونئی حکومت کےبعض ناموں کےلیےدنیاسے قانونی حیثیت حاصل کرنی پڑےگی۔

دوسری جانب ترجمان پاکستانی دفترخارجہ نےامید ظاہرکی ہےافغانستان میں نئےسیاسی انتظام کےتحت امن و استحکام اورسلامتی کو یقینی بنایاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل نےکہاکہ سعودی عرب افغان عوام کی مددکےلیےپُرعزم ہے،افغان عوام بغیر بیرونی مداخلت جوراستہ بھی منتخب کریں سعودی عرب حمایت کرےگا۔

طالبان کیجانب سے 7 ستمبر 2021 کو عبوری حکومت کااعلان کیاگیاتھاجس میں ملامحمد حسن اخوندکوافغانستان کاوزیراعظم جبکہ ملاعبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی کونائب وزرائےاعظم مقررکیاگیاتھا۔