Funeral prayers of senior journalist Rahimullah Yousafzai were offered

سینئرصحافی رحیم اللّٰہ یوسفزئی کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک (مردان)سینئرصحافی اور ماہرِ افغان اموررحیم اللّٰہ یوسفزئی کی نمازِجنازہ خیبرپختونخواکےضلع مردان میں ادا کردی گئی۔

رحیم اللّٰہ یوسفزئی کی نمازِجنازہ مردان میں انذرگئی کاٹلنگ کےعلاقے خان ضمیر بانڈہ میں اداکی گئی۔

واضح رہےکہ پاکستان کے قومی ایوارڈ یافتہ نامورصحافی، کالم نگار،دفاعی تجزیہ نگار،ایشیائی سیاست اورافغان امورکےماہررحیم اللّٰہ یوسفزئی علالت کے باعث گزشتہ روزانتقال کرگئےتھے۔

انتقال کےوقت ان کی عمر 66 برس تھی اور وہ طویل عرصےسےصاحبِ فراش تھے۔

رحیم اللّٰہ یوسفزئی 10 ستمبر 1954ء کو پیداہوئےانہوں نے 80ء کی دہائی میں اپنےصحافتی سفرکاآغازکیاانہیں القاعدہ کےسربراہ اسامہ بن لادن اور ملاعمرکےانٹرویوزکی وجہ سےکافی شہرت ملی۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

رحیم اللّٰہ یوسفزئی ان چند صحافیوں میں سےہیں جنہوں نےطالبان کی کارروائیوں کورپورٹ کیااور 1995ء میں خود قندھارگئے۔

مرحوم کی صحافتی خدمات کےاعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں 2004ء میں تمغۂ امتیازاور 2009ء میں ستارۂ امتیاز سے نوازا۔

رحیم اللّٰہ یوسفزئی گزشتہ 2 سال سےعلیل تھے،جمعرات کی شام طبیعت بگڑنے پرانہیں ہسپتال پہنچایاگیاجہاں پروہ خالق حقیقی سےجاملے۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، گورنرشاہ فرمان، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید،جماعتِ اسلامی کےامیر سراج الحق، عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفند یار ولی خان، جمعیت علمائے اسلام کےقائد مولانا فضل الرحمٰن، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ اورپی ایف یوجےنےرحیم اللّٰہ یوسفزئی کی وفات پرانتہائی دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔