on Yasir Nawaz's viral video of NIda

یاسر نواز کی ندا کی وائرل ویڈیو پردلچسپ پیروڈی

ویب ڈیسک (کراچی)گزشتہ دنوں میزبان ندا یاسرکی 2016 کے پروگرام کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیاپروائرل ہواتوان کےشوہریاسرنوازنےاس ویڈیو کلپ کی پیروڈی بناڈالی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہےکہ ندا کےشومیں انجینئرنگ کے 2 طالبعلم شریک ہیں جن سےفارمولا ون کارسے متعلق سوال کررہی ہیں۔

ندا اس نوعیت کی کارسےلاعلمی رکھنےکےباعث سوال کرتی ہیں کہ گاڑی میں کتنےلوگ آسکتے ہیں یہ بتانےپرکہ فامولاریسنگ کارہےجس میں ایک ہی بند ہوتاہے،وہ پوچھتی ہیں کہ اچھا ابھی فارمولابنایا ہےآپ لوگوں نے،ابھی تجربہ کیاہے۔

دونوں ندا کوسمجھاتےہیں کہ یہ انگریزی کافارمولانہیں بلکہ ریسنگ کارہے،جس کےبعد ندا شگفتہ اندازمیں کہتی ہیں کہ اس میں بیٹھ کرتجربہ کرچکے ہیں، یہ اتنی ہی تیزچلتی ہےجیسےکہ پیٹرول والی گاڑی چلتی ہےاورہارن بجانےکیلئےبھی کچھ رکھاہےاس میں۔

ندا کےشوہریاسرنواز نے بھی اہلیہ کی ویڈیو کی پیروڈی کرکےسب کوحیرت میں مبتلاکردیاہے.ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہےکہ یاسربھی تفریح بھرے اندازمیں اہلیہ کی نقالی کرتےنظرآرہےہیں۔

یاسرکی ویڈیوکوسوشل میڈیا پرنہ صرف مداحوں بلکہ شوبز ستاروں نےخوب پسندکیا ۔

اداکاراعجازاسلم نےاس پوسٹ پرکمنٹ کرتےہوئےکہا کہ’ مار پڑےگی۔‘

ایک صارف نےیاسر نوازکواہلیہ ندا یاسرکااس طرح مذاق بنانےپرانہیں دنیا کابہادرترین انسان قراردےدیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی غلطی کااعتراف کرتےہوئےندایاسرکاکہناتھا کہ یہ کلپ دیکھ کرتو میں خود ہنس رہی ہوں،یہ مجھے بھی مضحکہ خیزلگ رہا ہے،غلطی ہوگئی تھی اوراس غلطی پرمیں ہنس رہی ہوں اورآئندہ کوشش کروںگی کہ مکمل ریسرچ کرکےبات کروں۔